آپ جانتے ہیں کہ بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا پاکستانی سپر سٹار کو دل دے بیٹھی ہیں اور وہ ان کی بہت بڑی پرستار ہیں جس کا اظہار وہ میڈیا پر آکر کربھی چکی ہیں -مگر اب بھارت میں ان کی ایک اور اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تعریف کی ہے -یہ پنجابی فلموں پر راج کرنے والی بھارتی اداکارہ سونم باجوہ ہیں – سونم باجوہ بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ کی گڈ نیچر ، انسان دوست فطرت اور عاجزانہ طبیعت کی مداح ہوگئیں۔مگر یہاں معاملہ ان کے گراؤند میں پرفارمنس یا کھیل کا نہیں بلکہ نسیم شاہ کے بہترین حسن سلوک اور طرز عمل کا ہے –
بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے نسیم شاہ کی ویڈیو اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں شیئر کرکے پاکستانی مداحوں اور میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔سونم باجوہ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی گئی ویڈیو چند روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ایک بچے نے بابر اعظم سے آتوگراف لینے کی خواہش کا اظہار کیا تو خود کو کنگ سمجھنے والے بابر اعظم اپنے ننھے مداح کو آٹوگراف دینے سے منع کر دیا اور لفٹ میں سوار ہوکر وہاں سے چلے گئے تھے۔بابر اعظم کے جانے اور ااور بچے کو اس طرح اگنور کرنے پر یہ معصوم مداح رونے لگا تھا، بچے کو روتا ہوا دیکھ کر نسیم شاہ کا دل پسیج گیا اور پھر پہلے اُنہوں نے بچے کو خود کو نہ صرف آٹوگراف دیا بلکہ اس کے ساتھ سیلفی بھی بنوائی تھی۔
نسیم شاہ نے بچے کا دل خوش کرنے کے لیے اس سے یہ پرامس بھی کیا کہ وہ اسے بابر اعظم کا آٹو گراف بھی ضرور لے کر دیں گے سونم باجوہ نے نسیم شاہ کی نرم مزاجی اور دریا دلی کو سراہاتے ہوئے ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی تھی اور ساتھ ہی فاسٹ بولر کے اس عمل کو ‘کیوٹ’ قرار دیا تھا۔یاد رہے کہ نسیم شاہ نے بھارت کے خلاف بہترین آل راؤںڈ پرفارمنس دی تھی اور ہر پاکستانی یہ کہہ رہا تھا کہ اگر نسیم شاہ کو ایک اوور پورا کھیلنے کو مل جاتا تو وہ افغانستان والی تاریخ دہراکر ہی اسی انداز میں گلوز اتارتے اور دوڑتے بھاگتے گراؤند سے باہر آتے –