24
چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 7روزہ دورے پر کل بیرون ملک جائیں گے، ان کی جگہ جسٹس منیب اختر بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔دیکھنا یہ ہے کہ ان کے 7 دنوں میں سپریم کورٹ مین کیا کیا اہم کام ہوتا ہے ؟-
حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ ججز بلاک میں صبح ساڑھے 10بجے ہو گی،جسٹس یحییٰ آفریدی جسٹس منیب اختر سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیں گے،حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور سینئر وکلا ءبھی شرکت کریں گے۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کل آذربائیجان جا رہے ہیں، چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18مئی سے 25مئی تک پاکستان ای سی او ممالک کی چیف جسٹسز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔جس کے بعد وہ 26 مئی سے دوبارہ بطور چیف جسٹس اپنا کام دوبارہ شروع کریں گے –