کراچی (انٹرنیوز) اداکارہ نوشین شاہ نے کہا ہے کہ ہدایتکار نبیل الرحمن لطفی دھوکہ دہی سے میرے 35 لاکھ روپے لیکر فرار ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل پاکستانی فلم 13 کے ہدایتکار نبیل الرحمن لطفی نے مجھے کرپٹو میں سرمایہ کاری کے بارے میں بتایا، میں نے ان کی باتوں پر یقین کرکے سرمایہ کاری کیلئے رضامندی دی اور پوچھا کم از کم کتنی رقم درکار ہوگی تو انہوں نے مجھ سے 20لاکھ کا تقاضا کیا ۔اداکارہ نے بتایا کہ میں نے ان کی زبان پر بھروسہ کرکے کسی دستاویزات کے بغیر انہیں 20لاکھ روپے کی بھاری رقم دے دی جس کے بعد ان کا کوئی اپتا پتہ نہ چلا جس پر معلومات کیں تو پتہ چلا کہ نبیل الرحمن لطفی اور اہلیہ لوگوں کی 6 کروڑ کی بھاری رقم لیکر فرار ہوچکے ہیں ۔اداکارہ نے بتایا کہ نبیل سے مجھ سے اپنی فلم کیلئے 15 لاکھ روپے ادھار بھی لئے ہوئے تھے ، اب تک مجھے میری 35 لاکھ روپے کی رقم واپس نہیں مل سکی۔
اداکارہ نوشین شاہ کا بزنس پارٹنر 35 لاکھ روپے لےکر غائب
20