شہزادہ محمد بن سلمان نے شہباز شریف کو دوسری بار وزیراعظم منتخب ہونے پر فون کے زریعے مبارکباد دی – اس موقع پر شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی اب وہ کب پاکستان آئیں گے جلد سعودی حکام اس حوالے سے بیان جاری کریں گے کیونکہ سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کے ساتھ کئی منصوبوں میں سرمایہ کاری متوقع ہے – اس حوالے سے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کوسعودی عرب کیساتھ تاریخی، گہرے و برادرانہ تعلقات پر فخر ہے، دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کیساتھ کھڑے رہے ہیں، دعا ہے ماہ مقدس پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے امن وخوشحالی لائے
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کوسعودی عرب کیساتھ تاریخی، گہرے و برادرانہ تعلقات پر فخر ہے، دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کیساتھ کھڑے رہے ہیں، دعا ہے ماہ مقدس پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے امن وخوشحالی لائے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کر کے وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی جس پر وزیراعظم نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام سعودی شاہی مہمانوں کے پرتپاک استقبال کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی، گہرے اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے، دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل عزم اور حمایت پر سعودی عرب کی تعریف کرتے ہوئے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت وتندرستی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور سعودی قیادت وعوام کو رمضان کے بابرکت مہینے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ماہ مقدس پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے امن اور خوشحالی لائے۔اسلام آباد (انٹرنیوز)
شہزادہ محمد بن سلمان کا شہباز شریف کو مبارکباد کا فون
24