26
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا جس کے بعد پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لے لیا گیا -الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کو بھی کالعدم قرار دے دیا۔ فیصلے میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن قانون کے مطابق نہیں ہوئے ۔ اب پی ٹی آئی ایک مرتبہ پھر عدالت سے رجوع کرے گی اب دیکھنا یہ ہے کہ سپریم کورٹ اس معاملے کو دیکھتی ہے یا وہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھتی ہے -اس فیصلے پر عوامی نیشنل پارٹی نے بھی افسوس کا اظہار کیا -اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اے این پی سے بھی لالٹین کا نشان چھن جانے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں –