25
مسلم لیگ دور میں نواز شریف کی جگہوزیراعظم منتخب ہونے والے شاہد خاقان عباسی آج کل نون لیگ سے الگ ہونے کی مکمل تیاری کیے بیٹھے ہیں اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے موجودہ حکومت نے ان کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا -اور ان کو باہر جانے سے روک دیا-شاہد خاقان اپنی اہلیہ کے ہمراہ چین جانا چاہتے تھے –
شاہد خاقان عباسی اپنی اہلیہ کے ہمراہ چین جانے کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تو امیگریشن کلیئرنس کے دوران انہیں ایئرپورٹ انتظامیہ نے آگاہ کیا گیا کہ ان کا نام سندھ کی عدالت کے احکامات پر سٹاپ لسٹ میں موجود ہے لہٰذا وہ بیرون ملک نہیں جاسکتے۔یہ معلوم ہونے کے بعد شاہد خاقان عباسی ایئرپورٹ سے واپس روانہ ہوگئے تاہم ان کی اہلیہ ایئر چائنا کی پرواز سی زیڈ 6008 کے ذریعے چین روانہ ہوگئیں۔