پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جو اپنے دبنگ بیانات اور عمران خان کا ساتھ دینے کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں 10 روز تک اپنے شوہر کے لاپتہ ہونے کے سبب بہت پریشان رہیں مگر اب ان کی پریشانی ختم ہوگئی ہے کیونکہ ان کے شوہر بلال شاہ اپنے گھر پہنچ گئے ہیں –
ٹک ٹاکر حریم شاہ کا شوہر بلال شاہ گھر پہنچ گیا
بلال شاہ کی والدہ نے بیٹے کے گھر پہنچنے کی تصدیق کردی
براہ راست دیکھیں:https://t.co/WomWlCmUIR #BOLNews #BilalShah pic.twitter.com/93US7otSF4— BOL Network (@BOLNETWORK) September 5, 2023
گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ میں ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی تھی، والدہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بلال شاہ کو 26اگست کو نامعلوم افراد مین کورنگی روڈ سے اغوا کر کے لئے گئے ہیں،عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔اسی دوران حریم شاہ نے دھمکی بھی دی تھی کہ وہ جہانگیر ترین سمیت بہت سی اہم شخصیات کی ویڈیو لیک کرنے والی ہیں -مگر اب لگتا ہے کہ حریم شاہ اور ان کے مخالفین کے درمیان جو حرارت بڑھ گئی تھی بلال کے واپس آنے کے بعد اس میں کمی آجائے گی اب دیکھتے ہیں کہ آئندہ چند روز بعد حریم شاہ کیا نیا کرتی ہیں کیونکہ انہیں مہم جوئی کرنے میں بہت مزہ آتا ہے –