پاکستان میں پنجاب پولیس نے شہریوں کی زندگیوں کی حفاظت کے لیے ہر موٹر سائیکل سوار کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے -اس سلسلے میں راولپنڈی پولیس نے ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں فلنگ سٹیشن مالکان کو بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول ری فیولنگ سے روک دیا گیا ۔
راولپنڈی پولیس نے فلنگ اسٹیشن مالکان کو بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول ری فیولنگ سے روک دیا۔
Read more https://t.co/oufx8ajOzS#Rawalpindi #Police #Petrol #motorcycles #aajdigital pic.twitter.com/l3AWaNY32U— AAJ Digital (@aajdigital) July 6, 2023
فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب بھر خصوصاً راولپنڈی میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کیلئے اب کوئی نرمی نہیں۔ نو ہیلمٹ، نو پٹرول کی زیروٹالرنس پالیسی اپنا لی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کہنا ہے کسی معمولی حادثے میں بھی سر کی چوٹ جان لیوا ہوسکتی ہے۔ جان پیاری ہے تو قانون کی پاسداری کرنا ہوگی۔سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے لوگوں کو احساس ہو گا کہ ہیلمٹ جان بچانے کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ہیلمٹ پہن کا باہر آئیں اور سمجھدار و قانون پسند شہری ہونے کا ثبوت دیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خفیہ مانیٹرنگ کی جاری ہے،ہیلمٹ نہ پہننے کا خمیازہ پٹرول پمپس پر ہی نہیں سڑکوں پر بھی بھگتنا ہوگا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہی ہیلمٹ نہ پہننے پر 1604 موٹرسائیکل سواروں کے چالان کئے جا چکے ہیں
ہیلمٹ نہیں تو پیٹرول نہیں /راولپنڈی ٹریفک پولیس
ضلعی انتظامیہ اورسی ٹی او راولپنڈی کے احکامات پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف بڑ ا حکم
ضلع راولپنڈی میں پیٹرول پمپس کو بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دینے کے احکامات جاری@ctprwp@Rwpcity pic.twitter.com/TzKChApb5C— FAHD BASHIR (@FAHDBASHIR1) July 5, 2023
۔دوسری جانب فلنگ سٹیشن مالکان کا کہنا ہے کہ جو حکمنامہ آیا ہے اس پر عمل درامد کررہے ہیں، سرکاری ملازم کو بھی ہیلمٹ کے بغیر پٹرول نہیں دیتے،انتظامیہ کے حکمنامہ پر سو فیصد عملدر آمد کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ تین روز قبل پنجاب کے تمام اضلاع میں موٹرسائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب کی جانب سے فوری عملدرآمد کے لیے مراسلہ جاری کیا گیا ہے، مراسلہ تمام اضلاع کے چیف ٹریفک آفیسرز اور ٹریفک پولیس آفیسرز کو جاری کیا گیا ہے۔