مسجد الحرام مکہ مکرمہ کے دروازے “باب عبدالعزیز “کے 130 میٹر بلند 2نئے میناروں پر “ہلال” (چاند) نصب کر دئیے گئے ہیں ۔ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے بتایا کہ ’یہ کام وزارت خزانہ کے ماتحت ادارہ تعمیرات کے تعاون سے کیا گیا ہے،حرمین شریفین انتظامیہ کی ہمیشہ یہ کوشش رہتی ہے کہ اسلامی فن تعمیر خصوصاً مسجد الحرام کی تعمیراتی خصوصیات کو اجاگر کیا جائے ۔
سیکریٹری سربراہ انتظامیہ انجنیئر محمد الوقدانی نے کہا کہ ’باب ملک عبدالعزیز کے میناروں میں ہلال نصب کرنے کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ دونوں میناروں میں نصب کیے جانے والے ہلال عموماً اسلامی فن تعمیر اور خصوصا مسجد الحرام کی قابل دید علامت ہیں ۔ دونوں میناروں کی لمبائی 130 میٹر سے زیادہ ہے،میناروں کے دونوں ہلال کی اونچائی تقریب9 میٹر ہے۔ ہر ہلال سٹینڈ 2میٹر کا ہے جو کاربن فائبر سے تیار کیا گیا ہے ۔ اسے سنہرے گلاس سے مزین کیا گیا ہے جبکہ اندرونی ڈھانچے میں فولاد استعمال ہوا ہے۔ سیکریٹری سربراہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’میناروں کےاوپر ہلال کی تنصیب کے پروگرام کی باقاعدہ منظوری لی گئی تھی -اس کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ یہ ہوا کے شدیدجھٹکوں میں بھی اپنی جگہ پر قائم رہے گا –