کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے سپریم کورٹ کی مداخلت کے بعد بالآخر حکومت نے مزاکرات کی میز پر آنے کا فیصلہ کر لیا -آج حکومت اور اپوزیشن کے درمیان الیکشن کے حوالے سے مزاکرات کا آغاز ہوگیا -پارلیمنٹ ہاؤس میں حکمران اتحاد اور پاکستان تحریک انصاف کے وفود کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور شروع ہوگیا ہے۔
حکومتی وفد میں سید یوسف رضا گیلانی، اسحاق ڈار ، خواجہ سعد رفیق ، اعظم نذیر تارڑ ، سردار ایاز صادق ،کشور ناہید شامل ہیں جبکہ تحریک انصاف کے وفد میں شاہ محمود قریشی ، فواد چوہدری اور سینیٹر علی ظفر شامل ہیں۔ عمران خان اس پہلے اجلاس کے حوالے سے عوام کو آگاہ کریں گے –
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان الیکشن کے حوالے سے مزاکرات کا آغاز
حکومت کی جانب اسحاق ڈار،خواجہ سعد رفیق،سید نوید قمر اعظم نزیرتارڈ مزاکرات میں شریکپی ٹی آئی وفد میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور بیرسٹر علی ظفر شامل
سید یوسف رضا گیلانی بھی حکومتی مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہیں pic.twitter.com/gJcCYnDQ0j
— Roshan Din Diameri (@Rohshan_Din) April 27, 2023
واضح رہے کہ حکومت اور تحریک انصاف نےسپریم کورٹ کے مشورے سے انتخابات کے معاملے پر مذاکرتی عمل شروع کیا ہے، حکومت نے گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کرکے انہیں تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ کرنے کی درخواست کی تھی ۔ تاہم ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ مزاکرات کامیاب ہو سکیں گے یا نہیں –