سپریم کورٹ کے ریمارکس کے بعد شہباز شریف پر دباؤ بڑھ گیا تھا اور تحریک انصاف کی جانب سے کہا جارہا تھا کہ حکومت کے اتحادی ان کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں اس پر اب وزیراعظم شہبازشریف نے اعتماد کاووٹ لینے کا فیصلہ کیا -اس پر ووٹنگ کروائی گئی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے 180 ووٹ حاصل کیے -ان کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے 172 ووٹ درکار تھے –
وزیراعظم شہباز شریف نے فوری طور پر قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کرلیا
اعتماد کا ووٹ لیکر ایک واضع پیغام دیا جارہا ہے pic.twitter.com/5UyPPsJkF6— Raza Butt
(@SocialDigitally) April 27, 2023
وزیراعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے پر غور, ذرائع
براہ راست دیکھیں: https://t.co/7PN6qbAHwL#BOLNews #PDM pic.twitter.com/Vdx0Aavdbi— BOL Network (@BOLNETWORK) April 27, 2023
وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس میں 175 سے زائد ارکارن پارلیمنٹ نے شرکت کی -وزیراعظم شہبازشریف نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے،اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ ظہرانے میں مشاورت کے بعد کیا گیا،وزیراعظم نے اتحادی ارکان اسمبلی سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف کے منحرف ارکان بھی اسمبلی میں موجود رہے تاہم انھوں نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا -اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد شہباز شریف نے اپنے تمام اتحادیوں کا شکریہ ادا کیا –