اس سپریم کورٹ نے آئین کی وفاداری کا جو وعدہ قوم سے کیا تھا آج سپریم کورٹ نے وہ وعدہ پورا کردیا-سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے سے بتایا کہ پاکستان کے لیے سب سے قیمتی اثاثہ عوام ہے -تمام تر دباؤ اور حکومتی حربوں کے باوجود سپریم کورٹ نے وہ فیصلہ دیا جو آئین کی کتاب میں درج تھا -کل سماعت مکمل ہونے کے بعد پاکستان کی سب سے بڑی عدالت نے یہ فیصلہ مھفوظ بھی کیا تھا اور منگل کو سنانے کا اعلان بھی کردیا تھا جو آج پاکستانی وقت کے مطابق پونے ایک بجے سنایا گیا – سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات التوا کیس سے متعلق سماعت ہوئی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی-
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا 22 مارچ کا انتخاب ملتوی کرنے کا حکم کالعدم قراردیدیا، چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو انتخابات میں تاخیر کا کوئی اختیار نہیں ، چیف جسٹس نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو کوئی اختیار نہیں کہ وہ 90 روز سے تاخیرکرے،الیکشن کمیشن نے غیر آئینی فیصلہ کیا،الیکشن کمیشن نے 8 اکتوبر کی تاریخ دے کر دائرہ اختیار سے تجاوز کیا۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ جاری
الیکشن کمیشن کافیصلہ غیر آئینی قرار،عدالت
سپریم کورٹ نےالیکشن کمیشن کا 8 اکتوبرکا حکم کالعدم قراردیدیا
آئین وقانون الیکشن کمیشن کوتاریخ میں توسیع کی اجازت نہیں دیتا،فیصلہ
پنجاب اسمبلی کےالیکشن کاشیڈول ترمیم کےساتھ بحال
سپریم کورٹ نےالیکشن شیڈول دیدیا pic.twitter.com/zeZwOPyeuP— Asad Kharal (@AsadKharal) April 4, 2023
سپریم کورٹ نے پنجاب کا الیکشن شیڈول کچھ ترامیم کیساتھ بحال کردیا،انتخابات ملتوی کرنے پر شیڈول میں 13 روز کی تاخیر ہوئی اس تاخیر پر عطا بندیال نے الیکشن کمیشن کی سرزنش بھی کی – چیف جسٹس پاکستان نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کی نئی تاریخ دیدی، عدالت نے حکم دیا کہ کاغذات نامزدگی 10 اپریل تک جمع کرائے جائیں ،17 اپریل کو الیکشن ٹربیونل اپیلوں کا فیصلہ کرے گا،عدالت نے حتمی فہرست19 اپریل تک جاری کرنے کاحکم دیدیا،انتخابی نشان20 اپریل کو جاری کئے جائیں۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ حکومت الیکشن کمیشن کو 10 اپریل تک فنڈز فراہم کرنے کافراہم کرے،عدالت نے کہاکہ فنڈزنہ دینے کی صورت میں عدالت مناسب حکم جاری کرے گی،11 اپریل تک الیکشن کمیشن فنڈز وصولی کرنے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے۔عدالت نے کہاکہ وفاقی حکومت فوج ، رینجرز سمیت اداروں کی سکیورٹی فراہم کرے، کسی نے تعاون نہ کیا تو الیکشن کمیشن عدالت سے رجوع کرے ۔
سپریم کورٹ ہماری ریڈ لائن ہے! چیف جسٹس ہماری ریڈ لائن ہے!!
تاریخ ساز فیصلہ!! پوری قوم کو مبارک ہو!! pic.twitter.com/7iJtPduAs9
— M Azhar Siddique (@AzharSiddique) April 4, 2023
سپریم کورٹ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو 10 اپریل تک سکیورٹی پلان دینے کی ہدایت بھی کی ، نگران پنجاب کو بھی پابند کیا کہ وہ بھی فوری طور پر انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی مدد کرے ۔سپریم کورٹ نے ازخودنوٹس 4/3 کے دعویٰ کو بھی مسترد کردیا،سپریم کورٹ نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں انتخابات تاخیر پر الیکشن کمیشن خود فیصلہ اور تاریخ دے ۔ اس طرح پاکستانی قوم جو گزشتہ 2 ماہ سے ہیجان کا شکار تھی ایک بہت بڑے بحران سے نکل ائی -اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ حکومت جو عوام کو مہنگائی کے علاوہ کچھ نہ دے سکی کس طرح سپریم کورٹ کے سامنے اکر کھڑی ہوتی ہے –