مسلم لیگ نون اور پی ڈی ایم عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے اتنی پریشان ہے کہ الیکشن میں جانے کی بھی ہمت نہیں کر پارہی -مریم نواز جنہیں ماضی میں کراؤڈ پلر کہا جاتا تھا وہ بھی بڑے جلسے کرنے سے کترارہی ہیں -لوگوں کو اپنی جانب راغب کرنے کی غرض سےمریم نواز ایم ایس ایف کو مذید فعال کرنا چاہ رہی ہیں -پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے ایم ایس ایف کو نئی قوت سے شروع کرنے کا اعلان کردیا ۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن (ایم ایس ایف) کی تشکیل نو کا آغاز کر دیا
مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے ایم ایس ایف کو نئی قوت سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا
مریم نواز شریف نے ایم ایس ایف میں نوجوانوں کو شمولیت کی دعوت دے دی pic.twitter.com/VOGDZQ9qy8
— PMLN Punjab (@PMLNPunjabPk) April 1, 2023
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ایم ایس ایف کو نئی قوت سے شروع کرنے کا اعلان کردیا ایم ایس ایف میں شمولیت کیلئے کیو آر کوڈ جاری کردیا گیا pic.twitter.com/f2PY8locEC
— Raza Butt
(@SocialDigitally) April 1, 2023
مریم نواز نے ایم ایس ایف میں نوجوانوں کو شمولیت کی دعوت دے دی، اپنے ٹویٹر پیغام میں ان کا نوجوانوں سے کہنا تھا کہ ایک خصوصی کیو آر کوڈ جاری کردیا گیا ہے جس کے ذریعے نوجوان اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن رہنما مریم نواز شریف نے کہاکہ سٹوڈنٹ فیڈریشن نے قیام پاکستان میں بنیادی کردار ادا کیا، سٹوڈنٹ فیڈریشن کا ایک بار پھر آغاز کیا جارہاہے، کیو آر کوڈ سکین کریں اور طالب علموں، نوجوانوں کی متحرک اور فعال تنظیم کا حصہ بنیں۔