اسلام اباد میں عمران خان کی عدالت پیشی کے موقع پر شدید بدنظمی دیکھنے کو ملی تھی جب سینکڑوں افراد نے جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کے ساتھ داخل ہونے کی کوشش کی تھی اس پر ویڈیو اور سی سی ٹی وی فوٹج کے ذریعے کچھ افراد کو زیر حراست لیا گیا تھا آج عدالت نے ان تممام افراد کی رہائی کا پروانہ جاری کردیا -اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس اور ہائیکورٹ میں ہنگامہ آرائی کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کو بری کرنے کا حکم دیدیا۔
کیا دہشت گرد ایسے ہوتے ہیں؟؟
اسلام آبادآ: جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیس ،
پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کو شناخت پریڈ سے متعلق کیس کی سماعت,پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کو انسداد دہشت گردی عدالت پہنچا دیا گیا!! pic.twitter.com/2YpicjDn27— imtiaz khan (@imtiazakramkhan) March 11, 2023
عمران خان کی پیشی پر جوڈیشل کمپلیکس اور ہائیکورٹ میں ہنگامہ آرائی کا کیس ،جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں گرفتار 11 ملزمان کو بری کردیا گیا ،ہائیکورٹ ہنگامہ آرائی کے 16 ملزمان بھی بری کردئیے گئے ، پولیس کی جانب سے شناخت پریڈ رپورٹ کی روشنی میں بریت کا فیصلہ سنایا گیا
— Dunya News (@DunyaNews) March 16, 2023
آج انسداد دہشتگردی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پیشی کے موقع پر ساتھ آئے افراد کی پر جوڈیشل کمپلیکس اور ہائیکورٹ میں ہنگامہ آرائی کیس میں گرفتار ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کے کیس میں گرفتار11 ملزمان بری کر دیئے،ہائیکورٹ ہنگامہ آرائی کے 16 ملزمان بھی بری کر دیئے گئے ،پولیس کی جانب سے شناخت پریڈ رپورٹ کی روشنی میں بریت کا فیصلہ سنایا گیا،دیگر گرفتار ملزمان کی 50 ،50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکرلی،انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج راجہ جواد عباس نے محفوظ فیصلہ سنایا۔