الیکشن کمیشن کے چوہدری شجاعت کے حق میں فیصلےکے بعد پرویزالہی مشکل میں پڑگئے ہیں -کیونکہ اب ان کے ساتھیوں کو ق لیگ کے سائیکل پر الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ملے گی -اس مسئلے کے حل کے لیے پرویز الہی آج زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کریں گے – چیئرمین تحریک سابق وزیر اعلی پرویز الہی آج ٹکٹوں کے معاملےپر ملاقات کریں گے اسی طرح دیگر امور کے ساتھ ساتھ انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال بھی کیا جائےگا۔
پرویز الہیٰ کا پنجاب میں آئندہ الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لڑنے کا قوی امکانhttps://t.co/MFRkjzD9Fs@ImranKhanPTI @ChParvezElahi @PTIofficial pic.twitter.com/dBcXcOrbQT
— UrduPoint اردوپوائنٹ (@DailyUrduPoint) February 14, 2023
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی اور ان کے ساتھی ق لیگ کے انتخابی نشان سائیکل پر الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔ پرویز الہی بلے کے نشان یا الگ پہچان رکھ کر الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ بلے کے نشان پر الیکشن لڑنے کیلئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنا ہو گی۔
 
			         
														