نہائت افسوسناک خبر
معروف شاعر ، ڈرامہ نگار، کالمسٹ امجد اسلام امجد کا انتقال ہو گیا ہے pic.twitter.com/b0sECl9hLH— Ammar Masood (@ammarmasood3) February 10, 2023
ہر پل دھیان میں بسنے والے لوگ افسانے ہو جاتے ہیں
آنکھیں بوڑھی ہو جاتی ہیں خواب پرانے ہو جاتے ہیںامجد اسلام امجد pic.twitter.com/bkc4fXoNzw
— Fawad Shafiq ツ (@fadiiisays) February 10, 2023
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق معروف ڈرامہ نویس،کالم نگار اورادبی شخصیت امجد اسلام امجد کی نماز جنازہ رات 8 بجے ڈیفنس لاہور کی مسجد میں ادا کی جائے گی۔ کالم نگار امجد اسلام امجد دل کا دورہ پڑنے کے سبب آج صبح انتقال کر گئے تھے جس کی اہل خانہ نے تصدیق کر دی تھی۔ امجد اسلام امجدکی فنی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں، ان کو ستارہ امتیاز، صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سمیت کئی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ امجد اسلام امجد کی عمر 78 برس تھی –