وزیراعظم پاکستان نے لیفیٹننٹ جنرل کو آرمی چیف تعینات کرنے کی منظوری دے دی جس کے لیے سمری صدر مملکت کو بھجوادی -تاہم صدر مملکت نے اس حوالے سے عمران خان کے ساتھ مشاورت کا فیصلہ کیا اور عارف علوی چند گھنٹوں میں لاہور کے زمان پارک مین عمران خان سے مشاورت کے لیے پہنچ گئے جس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آج شام قوم کو صدر مملکت کے فیصلے کے حوالے سے آگاہ کردیا جائے گا –
زمان پارک لاہور میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی اہم ملاقات جاری ۔صدر سے ملاقات کے بعد عمران خان قانونی ٹیم سے اہم مشاورت کریں گے ! pic.twitter.com/B8l1RpelWq
— Abbas Shabbir (@Abbasshabbir72) November 24, 2022
عارف علوی زمان پارک پہنچ گئے
خان نے اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا #ImranKhan #ArifAlvi pic.twitter.com/6ljxeqOrwb— BOL Network (@BOLNETWORK) November 24, 2022
تحریک انصاف اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کا صدر مملکت اور عمران خان کی ملاقات کے بعد کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے مشاورت ہوئی ہے ، شام ساڑھے 6 اور 7بجے کے درمیان ایوان صدر آفیشل سٹیٹ منٹ جاری کرے گا۔ ڈاکٹر عارف علوی اور عمران خان کی ملاقات ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ملاقات میں آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے سیاسی ،آئینی و قانونی پہلوں کا احاطہ کیا گیا ہے، جو بھی ہو گا آئین کے مطابق ہو گا، صدر مملکت عارف علوی عمران خان سے ملاقات کے بعد دوبارہ اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گئے – چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے صدر مملکت عارف علوی کو مشورہ دیا کہ ہماری کسی ادارے کے ساتھ کوئی جنگ نہیں ہے، ہم نے آئین و قانون کی پاسداری کرنی ہے اس لیے آرمی کی 2 اہم ترین تعیناتیوں کیلئے وزیر اعظم آفس سے بھجوائی گئی سمری کو آئین و قانو ن کے مطابق دیکھیں۔