ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں شہبازگل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی-تاہم عدالت نے شہباز گل کے وکلاء سے کہا کہ اگلی پیشی پر شہباز گل کو ہر صورت خود آکر جواب دینا ہوگا-
شہباز گل ضمانت کیس ،
کل 12 بجے تک ریکارڈ پیش کرنے کا حکم،
اگر آپ نے ریکارڈ نہ منگوایا تو آپ اور آپ کے سینئرز کے لیے مشکلات ہوں گی،
ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کے پولیس افسران کے لیے سخت ریمارکس pic.twitter.com/055LWLxkKT— Siddique Jan (@SdqJaan) August 26, 2022
کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی، ملزم شہباز گل کو آج چالان کی نقول فراہم کی جانی تھیں ،دوران سماعت پراسیکیوٹر اور وکیل عدالت میں پیش ہوئے -وکلاء کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ شہباز گل بیمار ہیں جس کے
خان کا سپاہی شہباز گل۔ pic.twitter.com/0z8FEzs3Vt
— Arslan Baloch (@balochi5252) November 1, 2022
سبب وہ سفر نہیں کر سکتے ، مگر کئی دن عوام نے انہیں کنٹینر پر عمران خان کے ساتھ گجرانوالہ میں سارا دن دیکھا گیا تھا یہ بات آنے والی پیشی پر ان سے پوچھی جاسکتی ہے –
سپریم کورٹ میں شہباز گل پر مبینہ تشدد کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر https://t.co/BTV6CJt8Wu pic.twitter.com/alGGCbytfP
— 24urduNews (@24urduNews) October 26, 2022
تاہم عدالت نے نرمی کا ًطاہرہ کرتے ہوئے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی ،جج نے ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ آخری موقع دے رہا ہوں ، آئندہ سماعت پر ملزم اپنی حاضری یقینی بنائے ،عدالت نے شہباز گل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی اورکیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 7 نومبر تک ملتوی کردی۔