��امریکی صدر جوبائیڈن کی پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم سے ملاقات ہوگئی جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر دکھائی جارہی ہیں اس تصویر میں شہباز شریف � امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کے درمیان میں کھڑے ہیں اس پر مسلم لیگ نون کے لوگ بہت شاد ہیں اور اس کو اپنی جماعت کی بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں کیونکہ جو بائیڈن نے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد طویل عرصے تک عمران خان سے فون تک پر بات نہیں کی تھی جبکہ پی ٹی آئی کے لوگ اس پر بھی ان کو تنقید کا ہی نشانہ بنا رہے ہیں اور اس کو بھی امریکی غلامی ہی قرار دے رہے ہیں
شھباز شریف نے پیوٹن سے تیل اور گندم خریدنے پر بات کی
اور جو بائیڈن سے خوش گوار موڈ میں ملاقات کی
#سلام_شہباز pic.twitter.com/kbd9R4xeLL— Asad Ahmed (@AsadAhm78788002) September 24, 2022
دونوں رہنماؤں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی میں شرکت کرنے والے عالمی رہنماؤں کے استقبالیہ میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران بائیڈن نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے متعدد جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
جو بائیڈن نے کہا شہباز شریف ایک اچھا ایڈمنسٹریٹر ہے میں اس سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں pic.twitter.com/6G8gliQ0Ih
— ♠️ MAULA JUTT ♠ (@0JPmh) September 24, 2022
ایک سرکاری بیان کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم نے امریکی صدر کے تعزیت اور ہمدردی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے پاکستان کی حمایت اور سیلاب زدگان کی مدد کے لیے عالمی برادری پر زور دینے پر بائیڈن کا شکریہ بھی ادا کیا۔شہباز شریف نے پاکستان کے دورے پر امریکی حکومت اور یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (یو ایس ایڈ) کے سربراہ کا بھی شکریہ ادا کیا اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امداد بھیجنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔