نوشہرہ: مقامی انتظامیہ نے دریائے کابل میں پانی کی سطح میں کمی کے بعد کے پی کے نوشہرہ میں ریلیف کیمپ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلڈ سیل نے کہا ہے کہ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی سطح میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ملک کے تمام دریاؤں میں پانی کا بہاؤ اس وقت معمول پر ہے۔
Visited the flood affected areas and relief camp of Noshera, Govt of KP is utilizing all available resources to provide relief to the affectees of floods in the province.Mardan administration,police & people are helping people of Noshera #KPFloodReliefOperations pic.twitter.com/sSIEU4xvQC
— Atif Khan (@AtifKhanpti) August 28, 2022
نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کا موجودہ بہاؤ 79600 کیوسک ہے جب کہ ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ پانی کا بہاؤ اب معمول پر ہے اور نوشہرہ میں ریلیف کیمپ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ متاثرین کو اپنے گھروں کو جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے کہا کہ متاثرہ علاقوں کے لوگ اپنے گھروں کو جائیں تاکہ صفائی کا کام شروع کیا جا سکے اور نقصانات کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا سکے۔
RCCI with the support of Akhuwat distributed 1,000 cooked food boxes at a flood relief camp in Nowshera.
Donate Now:
Title: RCCI
Bank: Faysal Bank ltd
AC # 0337 007 900227457
IBAN # PK82FAYS0337007900227457#FloodsInPakistan #Noshera @Akhuwat pic.twitter.com/hsBv5Ki0RO— Rawalpindi Chamber of Commerce & Industry (@RcciOfficial) August 29, 2022
دوسری جانب دریائے سندھ میں سکھر، گڈو اور تونسہ بیراج پر پانچ لاکھ کیوسک سے زائد پانی کے ساتھ اونچے درجے کا سیلاب ہے، کچے کے علاقے سے لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں۔
سیلابی پانی خوفناک سیلاب میں حفاظتی بندوں اور پشتوں کو دبا رہا ہے۔
دریائے سندھ میں تونسہ بیراج کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جس میں پانی کی آمد اور اخراج 5 لاکھ 80 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ گڈو بیراج پر بھی دریا میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جس میں پانی کی آمد اور اخراج 5 لاکھ 31 ہزار 408 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ سکھر بیراج پر پانی کی آمد و اخراج 5 لاکھ 29 ہزار 817 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔