کراچی: محکمہ بلدیات سندھ کی بجلی گزشتہ تین دنوں سے منقطع ہے کیونکہ چوروں نے مبینہ طور پر پی ایم ٹی سے محکمہ کو بجلی فراہم کرنے والی 25 میٹر لمبی مین تار چوری کر لی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ بلدیات سندھ کی بجلی گزشتہ تین روز سے منقطع ہے جس کے باعث سیکریٹری بلدیات سندھ اور دیگر افسران نے اپنے اپنے دفاتر میں آنا بند کردیا ہے۔