لاہور: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بطور سینیٹر نااہلی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اسحاق ڈار کو نااہل قرار دینے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کی نااہلی کے لیے درخواست چیئرمین سینیٹ کو جمع کرائی گئی لیکن انہوں نے فیصلہ نہیں کیا۔
رپورٹ کے مطابق جون میں، سابق وزیر خزانہ اور پاکستان مسلم لیگ-نواز (پی ایم ایل-این) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ ملا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سابق وزیر خزانہ چار سال قبل پاکستان چھوڑ چکے ہیں اور متعدد مقدمات میں پاکستان کو مطلوب ہیں۔
ڈار 2018 میں پنجاب سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے، وہ لندن میں قیام کے باعث حلف نہیں اٹھا سکے۔ تاہم، سپریم کورٹ نے 8 مئی 2018 کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر ان کی رکنیت معطل کر دی۔