پنجاب حکومت نے آج اچانک انتظامی امور میں بڑی تبدیلیاں کردیں -اطلاعات کے مطابق راؤ سردار علی خان کی جگہ فیصل شاہکار کو پنجاب کا نیا انسپکٹر جنرل پولیس مقرر کر دیا۔
وزیر اعلیٰ کا انتخاب، پنجاب پولیس کا آئی جی تبدیل، فیصل شاہکار نئے آئی جی تعینات، آئی جی پنجاب راؤ سردار کو ریلوے پولیس کا نیا آئی جی مقرر کیا گیا ہے، لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا pic.twitter.com/NG6A3D7giv
اس سلسلے میں فیصل شاہکار کو آئی جی پنجاب اور راؤ سردار علی کو آئی جی ریلوے پولیس تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) راؤ سردار علی خان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کی درخواست پر مرکز کو ان کے نام کی سفارش کی۔