پنجاب میں ہونےو الے ضمنی انتخابات میں لودھراں سے فتح یاب ہونے والے آزاد رکن سید رفیع الدین نے مسلم لیگ (ن) کے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا اعلان کر دیا۔
لودہراں : لودھراں سے منتخب ہونے والے آزاد رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 228 سید محمد رفیع الدین بخاری نے حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا ابھی کسی جماعت میں شامل نہیں ہورہا فی الحال حمزہ شہباز کا ساتھ دے رہا ہوں۔ سید محمد رفیع الدین بخ pic.twitter.com/E3XsgZOAY0
نجی ٹی وی کے مطابق رفیع الدین نے کہا کہ وزارت اعلیٰ کے لئے حمزہ شہباز کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، فی الحال کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا ، البتہ حمزہ شہباز کا ساتھ دے رہا ہوں اور آج ووٹ انہیں دوں گا اس طرح یہ کہا جاسکتا ہے کہ مسلم لیگ کو اس ضمنی انتخاب میں 5 سیٹیں مل گئی ہیں ۔