اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے غدار ارکان کی تاحیات نااہلی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 184 (3) کے تحت آئینی درخواست دائر کی ہے جس میں عدالت عظمیٰ سے درخواست کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف ایم این ایز بشمول راجہ ریاض، نواب شیر، باسط سلطان بخاری، نور عالم خان پر تاحیات پابندی عائد کی جائے۔

عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارٹی سے منحرف ہونے والے ارکان بے وفا اور قابل اعتماد نہیں۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ ایسے تمام ارکان کے ڈالے گئے ووٹوں کو متنازعہ تصور کیا جائے۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں انحراف کو کالعدم قرار دیا ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر بابر اعوان کی وساطت سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔