پاکستان پیپلز پارٹی کا کارواں جب اسلام آباد عمران خان کی حکومت گرانے کے لیے اسلام آباد پہنچا تو بھٹو کے سب سے بڑے مخالف جنرل ضیاء کی قبر پر چند جیالے پہنچے اور ضیاءالحق کے خلاف نعرے بازی کی اور ان کو برا بھلا کہا- جس پر ضیا کے بیٹے اعجاز الحق نے پیپلز پارٹی سے اس واقعے کی مزمت کرنے اور اس فعل پر معافی مانگنے کی بات کی
پيپلزپارٹی کے قافلے کی منگل 8 مارچ کو اسلام آباد آمد پر کچھ جيالے سابق صدر ضياء الحق کی قبر پر پہنچ گئے اور نعرے بازی کی، جس پر سابق صدر کے صاحبزادے اعجازالحق نے معافی کا مطالبہ کیا ہے#SamaaTVpic.twitter.com/dqM4fq5Dp6
بلاول نے بھی اعجاز الحق کا مان رکھا اور کہا کہ ہماری جماعت اس طرح کی سرگرمیوں اور جارحانہ طرز گفتار کو پسند نہیں کرتی سماء سے خصوصی گفتگو میں اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ کرائے کے لوگ لاکر ان کے والد کی قبر کی بے حرمتی کی گئی،لاڑکانہ ميں بھی ايسی ہی صورت حال ہوسکتی ہے اور بھٹواور بے نظیر کے مزار کی بھی بے حرمتی کا واقعہ ہو سکتا ہے