سی ٹی ڈی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد مشتبہ دہشت گرد کو گرفتار کر کے 15 کلو بارودی مواد، دو ڈیٹونیٹرز، بال بیرنگ اور پرائما کورڈ برآمد کر لیا۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ ‘مشتبہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور سرکاری سامان کو نشانہ بنانا چاہتا تھا’، انہوں نے مزید کہا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔