کراچی میں آج ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایک جنونی شوہر نے سخت غصے کے عالم میں اپنے بسے بسائے گھر کو ہی اجاڑ دیا گھریلو جھگڑے کے اس واقعے میں، کراچی میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی ۔
پولیس کے مطابق سیف اللہ اور آمنہ دونوں میاں بیوی کی لاشیں جمعرات کی شام کراچی کی منظور کالونی میں گھر سے ملیں ۔
پولیس نے بتایا کہ اس شخص نے اپنی بیوی کو تیز دھار خنجر سے ذبح کیا اور بعد میں بندرگاہی شہر کی منظور کالونی میں واقع اپنے گھر میں چھت کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی
کراچی کے علاقے منظور کالونی میں ایک شخص سیف اللہ نے بیوی کو تیزدھار آلے سے قتل کرکے خودکشی کرلی۔ pic.twitter.com/uuNeKwftpw