تحریک انصاف کے سب سے پرانے کارکن اور ممبر صوبائی اسمبلی جو سانحہ 9 مئی کے بعد سے پولیس کو مطلوب تھے کامیابی کے ساتھ ملک سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے -پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی سعودی عرب پہنچ گئے اورانھو ں نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کردیں۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق شوکت یوسفزئی عمرے کی ادائیگی کیلئے جدہ پہنچ گئے،جدہ پہنچنے کے بعد شوکت یوسفزئی نے فیس بک پر فوٹو شیئر کردی۔ان کی ان تصاویر نے حکومت کے لیے بہت سی مشکلات پیدا کردی ہیں اور ساتھ ہی پی ٹی آئی ورکرز کا حوصلہ بھی آسمان کو چھونے لگا ہے –