حکومت نے ورلڈ جونیئر سکواش کا ٹائٹل جیتنے پر حمزہ خان کو نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف حمزہ خان کی حوصلہ افزائی کریں گے،حمزہ خان کے اعزاز میں 2اگست کو خصوصی تقریب منعقد ہو گی،وزیراعظم شاندار کارکردگی پر حمزہ خان کو ایک کروڑ روپے کا کیش ایوارڈ دیں گے۔یاد رہے کہ آرمی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کی زیرنگرانی حمزہ خان نے ٹریننگ کی،ورلڈ جونیئر ایونٹ کی تیاری کیلئے آرمی سپورٹس نے سہولیات فراہم کی تھی، تقریب میں احسان مزاری، پی سی بی، سکواش فیڈریشن کے حکام بھی شرکت کریں گے۔اس سے قبل جان شیر خان اور جہانگیر خان نے تقریبا 15 سال تک سکواش میں اپنا راج قائم رکھا تھا اور ہر بار پاکستان سکواش کی ٹرافی اپنے نام کرتا رہا تھا مگر پھر ہاکی کی طرح سکواش سے بھی قسمت کی دیوی ناراض ہوگئی تھی اور پاکستانی کھلاڑی ان دو بےتاج بادشاہوں کے ہم پلہ نہیں آسکا تھا –