عدالت کے 6 رکنی بینچ کا قاضی فائز عیسیٰ کا فیصلہ کالعدم قرار

سپریم کورٹ میں آج قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کے خلاف 6 رکنی بینچ نے جسٹس اعجاز الحسن کی سربراہی میں سماعت کی -سپریم کورٹ آف پاکستان نے حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبروں کے کیس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کاازخود نوٹس کو ختم کردیا۔

 

 

سپریم کورٹ میں حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبروں پر سپریم کورٹ ازخودنوٹس کی سماعت ہوئی، جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 6 رکنی بنچ نے سماعت کی،بنچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر نقوی،جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اظہر حسن رضوی کو بینچ کا حصہ بنایا گیا تھا ۔وکیل پی ایم ڈی سی نے کہاکہ جب ازخودنوٹس لیا گیا تب بھی حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبرز نہیں د یے جاتے تھے ،جسٹس منیب اختر نے کہاکہ پھر توازخودنوٹس ہی غیر موثر ہو گیا۔ اس کے بعد سپریم کورٹ کے 6 رکنی بینچ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ازخودنوٹس ختم کردیا، سپریم کورٹ نے کاکہاکہ ازخودنوٹس غیر موثر ہونے پر نمٹایا جاتاہے۔اس کے ساتھ ہی رجسٹرار سپریم کورٹ کو عہدے سے ہٹانے کا بھی فیصلہ ہوگیا –

 

 

وزیراعظم نے رجسٹرار کو عہدہ چھوڑ کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا ھکم صادر فرمایا تھا -مگر 6 رکنی بینچ کے فیصلے کے بعد 3 رکنی بینچ کا فیصلہ بھی کالعدم ہوگیا اور اب وہ بدستور بطور رجسٹرار اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے –

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم