الیکشن کمیشن کی سبکی : چوہدری شجاعت کو ق لیگ کا صدر بنانے کا فیصلہ ہائی کورٹ نے معطل کردیا

چند ماہ قبل پرویز الہی نے ق لیگ کی سی ای سی کااجلاس بلا کر چوہدری شجاعت کو پارٹی صدارت سے ہٹا کر چوہدری وجاہت کو صدر بنوایا تھا مگر الیکشن کمیشن نے پرویز الہی کا یہ فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا مگر آج عدالت نے الیکشن کمیشن کا ہی فیصلہ معطل کردیا-لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو (ق) لیگ کی صدارت کے معاملے پر دوبارہ فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا ۔

 

لاہور ہائیکورٹ میں چودھری شجاعت حسین کو (ق )لیگ کا صدر برقرار رکھنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عاصم حفیظ نے وکیل الیکشن کمیشن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن متعصب کیوں دکھائی دے رہا ہے؟آپ الیکشن کمیشن کے وکیل ہیں یہ تاثر نہ دیں کہ کسی سیاسی جماعت کے وکیل ہیں۔

 

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو (ق) لیگ کی صدارت کے معاملے پر 10 روز میں دوبارہ فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا، جسٹس عاصم حفیظ نے کہاکہ الیکشن کمیشن کا کام قانون کے مطابق درخواست پر سفارشات دینا ہیں۔ان کو کسی پارٹی کا حصہ نہیں بننا –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی