پینتیس لاکھ روپے کے سگریٹ چوری کرنے والا شخص گرفتار

پینتیس لاکھ روپے کے سگریٹ چوری کرنے والا شخص 

گرفتار
الوآر: بھارتی پولیس نے راجستھان میں 35 لاکھ روپے مالیت کے سگریٹ چوری کرنے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

یہ گرفتاری راجستھان کے الوآر پولیس نے کی ہے۔ گرفتاری کی تفصیلات بتاتے ہوئے، اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) وجیندر سنگھ نے بتایا کہ نصیر آباد روڈ کے رہنے والے سبھاش چندر نے ایک شکایت درج کرائی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ سری نگر روڈ پر واقع اس کے شوروم سے 35 لاکھ روپے مالیت کے سگریٹ چرائے گئے تھے۔
شکایت درج کرنے کے بعد پولیس پارٹی حرکت میں آگئی اور جانچ کے بعد سگریٹ چوری میں ملوث ملزم اوم پرکاش کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے کہا کہ اس شخص نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور مزید کہا کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اے ایس آئی وجیندر سنگھ نے بتایا کہ سگریٹ چوری کے معاملے میں اب تک پانچ ملزمین کو حراست میں لیا گیا ہے۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

کچے کا بدنام زمانہ ڈاکو امداد بھیو بھائی نظیر سمیت مارا گیا

مسعود پزشکیان ایک کروڑ 70 لاکھ ووٹ حاصل کرکے ایران کے صدر بن گئے