ن
بھارت میں ویلنٹائن ڈے پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا -جب ایک لڑکا اور ایک لڑکی اپنے ویلنٹائن ڈے کو انجوائے کرنے سمندر پر گئے اور ساحل پر ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق 26سالہ سپریا ڈوبے نامی لڑکی اور 27سالہ وبھو شرما نامی لڑکے کا تعلق ریاست اترپردیش سے تھا۔ دونوں ویلنٹائنز ڈے منانے کے لیے بھارت کے معروف ساحلی سیاحتی شہر گووا گئے تھے۔ہلاک ہونے والا جوڑے کی قریبی رشتے داری تھی –
سمندر کے کنارے پر موجود عینی شاہدین نے بتایا کہ ساحل پر سپریا غلطی سے گہرے پانی میں چلی گئی جہاں سمندر کی لہریں اسے اپنے ساتھ بہا لے گئیں۔ سپریا کو ڈوبتے دیکھ کر وبھو نے اسے بچانے کے لیے پانی میں چھلانگ لگا دی اور وہ بھی لہروں کی نذر ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق وبھو ممبئی کی ایک پرائیویٹ فرم میں جبکہ سپریا بنگلور میں ملازمت کرتی تھی۔
دونوں کے گھر والوں کو یہی علم تھا کہ وہ ممبئی اور بنگلور میں ہیں جبکہ وہ 14فروری کو گووا میں موجود تھے مگر موت انہیں سمندر پر لے گئی ۔پولیس کے مطابق سپریا کی لاش اگلی صبح 7بجے جبکہ وبھو کی لاش اس سے کچھ فاصلے پرہی اگلی دوپہر کو ملی۔