فواد چوہدری کو اسلام آباد کی عدالت میں پیش کردیا گیا

عدالتی حکم کے باوجود فواد چوہدری کو اسلام آباد پہنچا دیا گیا – جس پر 6بجے آئی جی لاہور ہائی کورٹ پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ وہ شہباز شریف کے ساتھ تھے اس لیے ان تک احکامات نہیں پہنچ سکے -تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چودھری کو پولیس نے اسلام آباد پہنچا دیا، انہیں ایف8 کچہری پیش کیا جائے گا۔اس کے بعد آج شام 6 بجے کے بعد فواد چوہدری کو اسلام آباد کی عدالت میں پیش کردیا گیا -اور لاہور کی عدالے نے ان کی درخواست مسترد کردی جس کے بعد اب ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے اب ان کے کئی روز جیل میں ہی گزریں گے –

“دنیا نیوز” کے مطابق ایف 8 میں پولیس کی بھاری نفری کو طلب کر لیا گیا ہے، تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کے خدشے کے پیش نظر ایف 8 کچہری کے ارد گرد سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، غیر متعلقہ افراد کا داخلہ روک دیا گیا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے فواد چودھری کو آج صبح لاہور سے گرفتار کیا، ان کے خلاف سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں مقدمے کا اندراج کروایا گیا تھا۔جس کے بعد یہ کارواءی عمل میں لائی گئی-

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز