تیز رفتار کار کھمبے سے ٹکرا نے سے 24 سالہ خاتون جاں بحق ؛ ڈرائیور زخمی

کاہنہ پولیس کی حدود میں منگل کو تیز رفتار کار کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ساہیوال کی رہائشی 24 سالہ خاتون جاں بحق اور ڈرائیور زخمی ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ کار میں جا رہی تھی اور حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ایک اور حادثے میں مخالفین نے ایک شخص کو قتل کر دیا: منگل کو نشتر کالونی تھانے کے علاقے میں مخالفین نے ایک 45 سالہ شخص شبیر کو قتل اور اس کے بھتیجے کو زخمی کر دیا۔

زخمی بھتیجے کی شناخت 17 سالہ صفدر کے نام سے ہوئی جسے مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ان دونوں افراد کے بارے میں بتا یا جارہا ہے کہ شبیر اور اس کا بھتیجا عدالت جارہے تھے کہ مخالفین نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شبیر جاں بحق اور صفدر کے بازو پر زخم آئے تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

ایک اور وقعے میں ڈولفن سکواڈ نے مغل پورہ تھانے کی حدود میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری کو گولی مار کر زخمی کرنے والے ڈاکو کو گرفتار کر لیا۔اطلاعات کے مطابق دو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر رقم لوٹتے ہوئے شہری فقیر حسین کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ ڈولفن سکواڈ نے انہیں بیجینگ انڈر پاس کے قریب روک کر ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا تاہم اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے ڈاکو سے پستول برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا اور مغلپورہ پولیس کے حوالے کر دیا۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق