ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے ساؤتھ افریقہ کو ہرادیا

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے کھیلے جانے والے پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے میچ میں پاکستان نے زبردست پرفارمنس دے کر ساؤتھ افریقہ کو باآسانی شکست دے دی – اس طرح پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ورلڈ کپ مین اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھا ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت14 اوورز تک محدود میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 33رنز سے شکست دے دی ہے

 

۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے شاداب اور افتخار کی نصف سنچریوں کی بدولت 185 رنز کا بڑا ٹارگٹ ساؤتھ افریقہ کو دیا -شاہین نے 2 جلد آؤٹ کیے مگر پھر حارث رووف کی آج خوب دھللائی ہوئی انہیں 2 اوورز میں 38 رنز پڑ گئے مگر پھر شاداب نے میچ کی پہلی 3 گیندوں پر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے میچ کا نقشہ بدل دیا –

 

 

ڈی کوک اور ریلی رووسو کو شاہین شاہ آفریدی جبکہ ٹم بووما اور مارکرم کو شاداب خان نے آوٹ کیا ، بارش کے بعد میچ شروع ہونے پر جنوبی افریقی بیٹسمینوں نے جارحانہ آغاز کیا لیکن پاکستانی گیند بازوں نے جنوبی افریقی گیند بازوں کی ایک نہ چلنے دی، اور یوں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 33 رنز سے ہرا کر اپنی خراب ہوتی ساکھ کو بچا لیا –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی