24 سالہ ایریکا رابن پہلی مس یونیورس پاکستان بن گئیں

24 سالہ ایریکا رابن پہلی مس یونیورس پاکستان بن گئیں ۔ ایریکا اب ایل سلواڈور میں ہونے والے مس یونیورس مقابلے میں عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔مس یونیورس پاکستان 2023 کا تاج حاصل کرنے کے بعد، ایریکا رابن نے بہت خوشی کا اظہار کیا ۔اس نے پاکستان کی بھرپور ثقافت اور روایات کے اندر موجودشاندار خوبصورتی کو سامنے لانے کی اپنی گہری خواہش کا اظہار کیا، ۔ایریکا نے جذباتی طور پر پاکستانی عوام کی گرمجوشی اور مہمان نوازی ، سخاوت اور مہربانی کی تعریف کی۔
اس مقابلے پر پاکستان کے مزہبی حلقوں میں سخت تنقید کی گئی کیونکہ اسلام میں اس طرح کی آزادی خواتین کو نہیں دی جاتی اسی لیے پاکستان میں اس مقابلے پر کڑی تنقید کی جارہی ہے – ایریکا رابن نے 2014 میں کراچی کے سینٹ پیٹرک گرلز ہائی اسکول سے گریجویشن کرنے کے بعد، 2020 سے اپنے پیشہ ور ماڈلنگ کیرئیر کا آغاز کیا۔ ان کو پہچان اس وقت ملی جب جولائی 2020 میں دیوا میگزین پاکستان کے صفحات پر ان کی دلکش تصاویر چھپیں اور وہ وائرل ہوگئیں ،

 

 

 

اس کے بعد ان کی پاکستان کے تفریحی مقامات سکردو اور گلگت کی تصاویر نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ۔ اور پر وہ اب مس یونیورس پاکستان کا تاج اپنے سر پر سجانے میں کامیاب ہوگئیں ۔ اب وہ 18 نومبر 2023 کو سان سلواڈور، ایل سلواڈور میں ہونے والے باوقار مس یونیورس 2023 کے مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ہے ۔لیکن ایسا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا کیونکہ پاکستان کے مزہبی حلقے کبھی بھی اس خاتون کو پروگرام میں شرکت نہیں کرنے دیں گے کیونکہ ہمارا معاشرہ کسی طور بھی فحاشی اور عریانیت کو پسند نہیں کرتا –

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کا تاریخی ڈارمے میں کام کا فیصلہ