پٹرول کی قیمت کیوں بڑھائی ؟ عمران خان کی حکومت پر سخت تنقید

پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نےآج ایک اور پریس کانفرنس کی جس میں انھوں نے حکومت کے ساتھ مزاکرات پر مشروط آمادگی کا اظہار کردیا ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کے ساتھ   بیٹھنے کو تیار ہیں مگر شرط یہ ہے کہ پہلے یہ جون میں انتخابات کا اعلان کریں ۔

پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پہلے حکومت ہماری الیکشن کی بات مانے اس کے بعد دیگر معاملات پر بھی بات چیت کی جائے گی ۔ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ نہ دینے کے قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں جائیں گے  ، یہ قانون بنیادی انسانی حقوق کی خلا ف ورزی ہے ، انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اپنا کردار اداکرے انھوں نے ایک بار پھر حکومت کوخبردار کیا کہ اگر 6 دن میں ان کی بات نہ مانی گئی تو وہ مکمل تیاری کے ساتھ اسلام آبادکی طرف مارچ کریں گے ۔

نہوںعمران خان نے ایک بار پھر امریکہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اگر ہم روس سے سستا پٹرول اور گندم خرید لیتے تو مہنگائی کا یہ طوفان نہ آتا عمران خان نے موجودہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اس حکومت نے آئی ایم ایف کا دباﺅ برداشت نہیں کیا ، اب میں اس نتیجے پر پہنچ چکاہوں ، باہر کی قوتیں چاہتی نہیں ہیں کہ پاکستان اپنے پاﺅں پر کھڑا ہوا، اس حکومت میں دباﺅ برداشت کرنے کی قابلیت نہیں ہے ، چھ ہفتوں میں جو انہوں نے ملک سے کیاہے وہ سب کے سامنے ہے ، اس کی وجہ سے مزید مہنگائی کی طرف جارہے ہیں ۔

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی