21 رمضان المبارک :فاتح خیبر حضرت علی علیہ السلام کا یوم شہادت

حضرت علی علیہ السلام وہ واحد شخصیت ہیں جن کی کعبہ میں ولادت اور مسجد میں شہادت ہوئی -آپ کو رسول خدا ﷺ نے علم کے دروازے کا لقب دیا -آپ کی بیان فرمائی باتیں اور قول 1400 سال بعد بھی امت مسلمہ کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہیں -آپ کے کیے فیصلے آج بھی دنیا کو حیران کردیتے ہیں -آپ کی ولادت 13 رجب کو ہوئی آپّ نے آنکھ نبی سرکار دوعالم ﷺ کی آغوش میں آکر کھولی اور پھر ساری زندگی آپ کے ہمسفر اور غلام بن کر رہے –
حضرت علی علیہ السلا م کا نام علی، لقب حیدر، کنیت ابوتراب و ابوالحسن ہے۔ ۔ حضرت علیّ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچازاد بھائی اور داماد ہیں ۔ آپ کے والد کا نام ابوطالب اور والدہ کا اسم مبارک فاطمہ بنت اسد ہے۔آپ کی پیدائش حرم میں ہوئی۔ ہجرت کے بعد رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی جناب حضرت فاطمۃ الزہرا علیہ السلام سے آپ کا نکاح ہوا۔ آپ کی شان میں قران پاک کی کئی سو آیات اتریں -آپ کی بدولت مسلمانون کو بدر ،خیبر اور دیگر کئی جنگوں میں فتوحات نصیب ہوئیں -اپ کو کرم اللہ ،لسان اللہ ،وجہ اللہ اور عین اللہ کے القابات سے پکارا جاتا ہے –
حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ساتھ بیشتر غزوات میں شریک رہے۔ غزوہ بدر، خندق، احد، صلح حدیبیہ، فتح خیبروغیرہ میں اپنی شجاعت کی جوہر دکھلائے۔ حجۃ الوداع میں یمن سے آکر شرکت فرمائی۔ حضرت ابوبکر، حضرت عمر، حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی خلافت میں ہر ایک کے مشیر خاص رہے۔
آپ کا پہلا نکاح جگر گوشہ رسول طیبہ،طاہرہ،ارضیہ؛مرضیہ؛عابدہ ؛زاہدہ حضرت سیدہ فاطمہ زہرہ رضی اللہ تعالی عنہا سے ہوا، اور ان سے دو صاحبزادے امام حسنّ، امام حسینّ اوردو �بیٹیاں حضرت زینب اور حضرت ام کلثوم سلام اللہ علیہا اس دنیا میں آئیں ۔اس کے بعد آپ نے حضرت ام البنین سے شادی کی جو مولا غازی عباس علمدار کی والدہ ماجدہ ہیں – آپ کے ایک فرزند حضرت محسن رضی اللہ عنہ کا بچپن میں ہی وصال ہوگیا۔

حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کے بعد حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ مسند خلافت پر متمکن ہوئے۔ آپ کا دورِ خلافت کشمکش اور خانہ جنگیوں سے بھرا ہوا ہے۔ ہر طرف افراتفری مچی تھی۔ لوگوں کی طرف سے مختلف مطالبات تھے۔ ادھر خارجیوں نے کئی جلیل القدر صحابیوں کے قتل کا منصوبہ بنایا۔ جس میں آپ کا نام بھی شامل تھا۔ ایک دن کوفہ کی جامع مسجد میں دورانِ نماز عبدالرَّحمن بن ملجم نامی خارجی نے کوفہ کی جامع مسجد میں دورانِ نماز 19 رمضان المبارک کو حملہ کیا جس میں آپ شدید زخمی ہوگئے اور 21 رمضان المبارک کو آپ اس دنیا سے پردہ فرماگئے -آپ کا روضہ مبارک عراق کے شہر نجف میں ہے –

Related posts

عمران خان نے آل پارٹیز کامفرنس میں شرکت کا اشارہ دے دیا

جو لابی اسرائیل سے بھی نہ ہوسکی وہ تحریک انصاف نے کردکھا ئی -عمران خان

پی ٹی آئی کا اگلا ہدف اقتصادی پابندیاں لگوانے کی قرارداد ہے ؛عرفان صدیقی