فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری
پاکستانی اداکار فواد خان بالی ووڈ میں آٹھ سال کے وقفے کے بعد ایک نئی رومانٹک کامیڈی فلم ’عبیر
پاکستانی اداکار فواد خان بالی ووڈ میں آٹھ سال کے وقفے کے بعد ایک نئی رومانٹک کامیڈی فلم ’عبیر گلال‘ کی شوٹنگ کا آگاز کررہے ہین خوبرو نوجوان اداکار فواد خان پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی بہت مقبول ہین مگر بھارت کے ساتھ تعلقات خراب ہونے کے سبب وہ 8 سال تک بھارت کی کسی فلم میں کام نہیں کرسکے تھے مگر اب دونوں ملکوں کے درمیان حالات قدرے بہتری کی جانب آئے ہیں جس کے بعد شوبز کے کئی مرد و خواتین فنکار ایک بار پھر بھارت جاکر قسمت آزمائی کا سوچنے لگے ہیں بتایا گیا ہے کہ فلم میں وہ وانی کپور کے ساتھ پہلی بار سکرین شیئر کریں گے۔2016 میں پاکستانی فنکاروں پر غیر سرکاری پابندی لگائے جانے کے بعد فواد کی یہ پہلی بالی ووڈ فلم ہے۔ اس سے پہلے فواد خان نے’خوبصورت’، ’کپور اینڈ سنز‘ اور ’اے دل ہے مشکل‘ جیسی فلموں میں اپنی شانداراداکاری کے ساتھ بھارتیوں کے دل میں اپنی جگہ بنا لی تھی ۔لیکن بھارت اور پاکستان کے درمیان سیاسی کشیدگی کی وجہ سے وہ کام جاری نہ رکھ پائے تھے -مگر زندہ دل بھارتی مداح انہیں بالی وڈ میں دوبارہ دیکھنے کے ٓلیے بے چین تھے۔ اب ایسا لگتا ہے کہ فواد نے اپنا سفر وہیں سے شروع کیا ہے، جہاں سے چھوڑا تھا۔