کرسمس کے موقع پر دنیا کے مختلف ممالک میں کرمس ٹری کے ساتھ جو چیز لوگوں کی توجہ کا مرکز منتی ہے وہ سانتا کلاز ہے اور مسیحی لوگ سانتا کلاز کا روپ بھر کر پھرتے ہیں اور ان سے تحائف بھی لیتے ہیں۔یہ آج کے سانتا کلاز جس اصلی سانتا کلاز کی نقالی کرتے ہیں، آثار قدیمہ نے اس اصلی سانتا کلاز کا مقبرہ تلاش کرنے کا دعویٰ کر دیا ہے-اصلی سانتا کلاز کا نام سینٹ نکولس ہے اور اس کا مقبرہ ترکیہ کے صوبے اناطولیہ میں سینٹ نکولس چرچ کے نیچے سے دریافت کیا گیا ہے۔
سینٹ نکولس آج کے سانتا کلاز کی طرح چھپ کر بچوں میں تحائف تقسیم کیا کرتے تھے اور بچے اپنے سامنے یہ چیزیں لے کر بہت خوش ہوتے تھے یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ سانتا کلاز نے اپنا تمام ترکہ غریبوں میں تقسیم کر دیا تھا۔ 73 سال تک غریبوں کی مدد کرنے والے سینٹ نکولس غریبوں کو شرمساری سے بچانے کے لیے خود خاموشی کے ساتھ ان کے گھروں میں سونا اور دیگر قیمتی اشیاءبطور تحفہ پھینک جایا کرتے تھے۔