نریندر مودی کا حکمرانوں سے گلے ملنے کا شوق فرمانرواؤں کے لیے درد سر بن گیا یو-این سیکریٹری جنرل نے ناگواری کا اظہار کرکے پیچھے ہٹادیا

British Prime Minister Boris Johnson, left, and UN Secretary-General Antonio Guterres, right, greet India Prime Minister Narendra Modi at the COP26 U.N. Climate Summit in Glasgow, Scotland, Monday, Nov. 1, 2021. The U.N. climate summit in Glasgow gathers leaders from around the world, in Scotland's biggest city, to lay out their vision for addressing the common challenge of global warming. (AP Photo/Alastair Grant, Pool)

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی، جو عالمی رہنماؤں کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران غیر معمولی سلام کے لیے جانے جاتے ہیں، کو ایک بار پھر کےگلاسگو کوپ کے26 افتتاحی دن اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے بہت قریب ہوتے اور گلے لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔ ۔

IMAGE SOURCE ; The Economic Times

اقوام متحدہ کے باس مودی کے اس طرز عمل سے بہت پریشان دکھائی دیے کیونکہ کرونا وبا کے بعد گلے ملنا تو دور اب ہاتھ ملانا بھی آداب محفل نہیں رہا صرف سینے پر ہاتھ رکھ کر حکمران ایک دوسرے کو آداب کہتے ہیں لیکن مودی نے برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کا استقبال کرنے کے بعد انہیں گلے لگانے کی کوشش کی۔

چہرے پر ماسک پہن کر مودی نے اس سے قبل اپنے عجیب و غریب انداز میں کئی لیڈروں سے ملاقات کی تھی۔ انہیں برطانیہ کے وزیر اعظم جانسن، لکسمبرگ کے زیویئر بیٹل اور کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ بھی ایسے ہی ملتے دکھایا گیا ہے جو ان کی کم ذہنی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

IMAGE SOURCE : Open Magazine

برطانیہ میں، ہفتے کے روز تقریباً 41,278 کرونا کے مریض سامنے آئے اور 166 مزید افراد اس وائرس سے ہلاک ہوئے۔

مودی نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اس وقت کی جب انہوں نے اعلان کیا کہ ہندوستان کی معیشت سال 2070 تک کاربن نیوٹرل ہو جائے گی۔ اور ان کے مطابق ہندوستان50 سال میں کاربن کا خالص صفر اخراج کا ہدف حاصل کر لے گا ۔

خالص صفر کے ہدف کا اعلان کرنے والے دنیا کے بڑے کاربن آلودگیوں میں ہندوستان آخری ہے، چین کا کہنا ہے کہ وہ 2060 میں اس ہدف تک پہنچ جائے گا، اور امریکہ اور یورپی یونین کا ہدف 2050 ہے۔

مودی نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان اپنے 2030 تک شمسی توانائی کی صلاحیت 450 سے بڑھا کر 500 گیگا واٹ کرے گا۔

Related posts

مسعود پزشکیان ایک کروڑ 70 لاکھ ووٹ حاصل کرکے ایران کے صدر بن گئے

سیاست دانوں کے جھوٹ بولنے پر پابندی ؛ رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ

کنزرویٹیو پارٹی کی سابق وزیراعظم لز ٹرس بھی الیکشن میں ہارگئیں