پاکستان میں حالیہ آنے والے سیلاب نے جہاں ملکی معیشت کو متاثر کیا عام آدمی کا جینا دوبھر کیا وہین حکومت کے لیے بھی بہت سے مسائل بڑھا دیے ہیں سیلاب کی وجہ سے اب 11 علاقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات بھی ملتوی ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں –
اس کے علاوہ عمران خان کی بڑھتی مقبولیت ان کے تمام حلقوں سے الیکشن لڑنے اور ملک کے مختلف علاقوں میں ضمنی انتخابات شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث مؤخر ہونے کا امکان ہے۔ یہ انتخابت ملک کے 3 صوبوں NA-22 مردان، NA-24 چارسدہ، NA-31 پشاور، NA-45 کرم ایجنسی
108فیصل آباد،NA-118 ننکانہ صاحب، NA-237ملیر کراچی، NA-239کورنگی کراچی، NA-246کراچی جنوبی پر ضمنی انتخابات 25ستمبر کو ہونگے،اسی طرح NA-157 ملتان، PP-139 شیخوپورہ اور PP-241 بہاولپور پر انتخابات 11 ستمبر کو ہونا
طے پائے ہیں۔اعلیٰ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ تاریخوں پر انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے سیلاب اور بارشوں کے بارے میں تفصیلات طلب کرلی ہیں اب دیکھتے ہیں کہ الیکشن کمیشن اس بارے میں کیا فیڈلہ دیتا ہے قوی امکان یہی ہے کہ کیونکہ ان میں سے زیادہ تر علاقے اور حلقے وہ ہیں جو سیلاب سے متاثر نہیں ہوئے ان میں ضمنی انتخاب ہوگا اور ایک یا 2 حلقوں کا انتخاب جہاں سیلاب کا خطرہ ہے وہاں ا نتخاب ملتوی کردیا جائے گا ۔