ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں کم ترین سکور کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ، 10 رنز پر پوری ٹیم ہی آؤٹ ہو گئی جبکہ مخالف ٹیم نے محض 2 گیندوں پر ہدف عبور کرتے ہوئے میچ جیت لیا ۔
یہ حیران کن واقعہ آئل آف مین اور سپین کے درمیان” کارٹا گینا“ کے گراﺅنڈ میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میچ کے دوران پیش آیا، آئل آف مین کی پوری ٹیم 8 اوور اور 2 گیندوں پر صرف 10 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئی ۔سپین کی جانب سے محمد کامران اور عاطف محمود نے چار چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا - کامران نے اپنے سپیل کے دوران ہیٹرک بھی مکمل کی ،10 رنز کاہدف سپین کی جانب سے پہلی2 گیندوں پر ہی عبور کر لیا گیا جبکہ ابھی 118 گیندیں باقی تھیں ۔اس سے قبل کم ترین سکور کا افسوسناک ریکارڈ ترکی کے پاس تھا جنہوں نے 8 اوور اور 3 گیندیں کھیل کر صرف 21 رنز بنائے تھے ۔یہ میچ 30 اگست 2019 کو چیک رپبلک کے خلاف کھیلا گیا تھا ۔