لاہور میں 2 روز سے موسلادھار بارش کے باعث 90سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بند کلمہ چوک انڈر پاس میں پانی بھر گیا

لاہور میں کل شام سے موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے -کل شام آور آج سبح لاہور کے مختلف علاقوں میں شدید بارش سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا -سب سے زیادہ بارش ائیرپورٹ اور ڈی ایچ اے کے اطراف میں ہوئی - لاہور میں موسلادھار بارش کے باعث 90سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہو گئی۔کئی علاقوں میں انٹرنیٹ بھی بند ہونے کی شکایات موصول ہوئیں –

 

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں موسلادھار بارش کے باعث 90سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ، ،سبزہ زار، شاد باغ، وارث روڈ، سمن آباد، واپڈا ٹائون ،ٹھوکر نیاز بیگ، باغبانپورہ، ریلوے کالونی کے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہے۔سمن آباد میں پوری رات لوگوں نے بنا بجلی کے رات گزاری -سمن آباد کے کئی ولاقوں میں انٹر نیٹ بھی کل سے کام نہیں کررہا -لاہور میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے جس سے موسم خوشگوار تو ہوگیا تاہم کئی علاقوں میں بجلی بھی غائب ہوگئی ، موسلادھار بارش کے سبب کلمہ چوک انڈر پاس پانی سے بھرگیا ہے جس کی وجہ سے اردگرد کے علاقوں میں بھی ٹریفک کا شدید بڑھنے سے ٹریک جام کی صورتحال بھی پیدا ہوگئی جبکہ بارش کے سبب پرانے لاہور میں بیشتر نشیبی علاقے زیرآب آچکے ہیں۔

بارش کے باعث علاقہ مکینوں نے اپنے علاقے سے پانی نکالنے کے لیے جنرل ہسپتال کی دیواری گرا دی، ایم ایس کاکہناہے کہ دیوار گرنے سے آبادی کا پانی ہسپتال میں داخل ہو گیا، ایم ایس کاکہناہے کہ دیوار گرانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا