� پی ٹی آئی کو اسلام آباد جلسے کی اجازت سے متعلق کیا فیصلہ ہوا؟

اسلام آباد (انٹرنیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دینے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو دو دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دینے کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار عامر مغل کی جانب سے شیر افضل مروت ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ عدالت فریقین کو 30 مارچ کو رات 10بجے جلسے کی اجازت دینے کا حکم دے اور پریڈ گرائونڈ ،ایف 9پارک یا ڈی چوک پر جلسہ کرنے دیا جائے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت فریقین کو جلسے کے روز سڑکیں بند کرنے، شرکاء کے خلاف پر تشدد کارروائی نہ کرنے کے احکامات بھی جاری کرے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ضلعی انتظامیہ کو جلسے کی اجازت دینے کیلئے دو دن میں فیصلہ کر کے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم