� سعودی عرب ؛ڈکیتی میں ملوث 5پاکستانیوں کو سزائے موت

سعودی عرب میں قانون بہت سخت ہیں اسی لیے وہاں جرائم کی شرح بھی نہ ہونے کے برابر ہے تاہم پھر بھی لوگ برے کاموں سے باز نہیں آتے ان میں کثیر تعداد پاکستانیوں کی بھی ہے اور انہی جرائم کے سبب وہ سعودی عرب میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے بند ہین ان ہی میں سے 5 پاکستانی اپنے فعل بد کے نتیجے میں منطقی انجام کو پہنچ گئے –
سعودی عرب میں قتل و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 5پاکستانیوں کو سزائے موت دے دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں قتل و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 5پاکستانیوں کو سزائے موت دے دی گئی،سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مذکورہ 5 پاکستانیوں نے نجی کمپنی میں ڈکیتی کی تھی اور بنگلا دیشی چوکیدار انیس میاں کو قتل کیا تھا،سیکیورٹی اداروں نے تفتیش کرتے ہوئے پانچوں ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر 5پاکستانیوں ارشد علی دیبر محمد اسماعیل، عبدالمجید حاجی نورالدین اور عبدالغفار محمد سوما کو ڈکیتی،خالد حسین پتوچو قربان علی اور عبدالغفار میر بحر لطف اللہ کو موت کی سزا سنائی تھی۔سعودی اپیل کورٹ نے فیصلہ برقرار رکھا تھا جبکہ سعودی شاہی ایوان نے پانچوں مجرمان کی موت کی سزا کے حتمی فیصلے پر عملدرآمد کی منظوری دی تھی جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے پانچوں مجرمان کو سزا دے دی گئی۔ریاض (انٹرنیوز)

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی