شاہ عالم مارکیٹ میں رکشے والا شہری کی قیمتی اشیاء لے کر بھاگ گیا

لاہور کی شاہ عالم مارکیٹ میں آیا ایک شخص رکشہ ڈرائیور کے ہاتھوں لٹ گیا -لاہور میں شہری نے بازار سے کچھ اشیاء خریدیں اس کے بعد وہ یہ اشیاء رکشے میں رکھ کر باقی چیزیں لینے دکان میں گیا تو ڈرائیور ڈرائیور اس کا قیمتی سامان لے کر نو دو گیارہ ہوگیا ، اس پر شہری نے واویلا مچانے اور کف افسوس ملنے کی بجائے عقل مندی سے کام لیا اور پریشان ہونے کی بجائے قانون کی مدد لی۔

اس پر لاہور کی پولیس حرکت میں آئی اور رکشے کے روٹ کو ٹریک کر کے ڈرائیور کے مقام کی نشاندہی کرلی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے اسے گرفتار کر لیا اور سامان شہری کو واپس دلوا دیا۔ آپ بھی اگر بازار جائیں تو رکشے والے پر نظر رکھیں ورنہ آپ کو بھی پولیس اور تھانے کے چکر لگانے پڑ سکتے ہیں –

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی