عمران خان کے دور حکومت میں عوام کو بجلی پر سبسڈی دی جارہی تھی 3000 کا بل ہوتا تو 2200 عوام ادا کرتے تھے مگر پھر پاکستانیوں پر برا وقت شروع ہوا اور اب جو بل 3000 آرہا تھا اب 8000 ہوگیا ہے اس پر ایک ظلم یہ کہ اگر 100 یا 200 یا 300 سو ایک دو یونٹ اوپر ہوجائیں تو صارف کو کئی ہزار کا چونا لگ رہا ہے – اب ڈیلی پاکستان اخبار نے نجی ٹی وی کی ایک خبر کوٹ کی ہے جو قابل شرم بھی ہے اور قابل مزمت بھی –
نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ لیسکو نے صارفین کو مبینہ طور پر لوٹنے کیلئے اضافی یونٹس ڈال کر بجلی کے بلوں میں ہزاروں روپے اضافی بٹورنے کا نیا منصوبہ شروع کر دیاہے جس سے صارفین سراپہ احتجاج ہیں اور ان کی شنوائی کرنے والا بھی کوئی نہیں ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ لیسکو کے ماہانہ بل 170 سے 200 یونٹ والوں کو 5 ہزار روپے اضافی دینا پڑے ، لیسکو ذرائع کا کہناہے کہ 201 سے اوپر یونٹ ڈالنے سے بل 8 ہزار روپےسے بڑھ گیا ، جن لوگوں کے 170 سے 200 یونٹ تک استعمال ہوتے تھے انہیں مبینہ طور پر ٹیکنیکلی ایک یونٹ اضافی ڈال کر 201 ایک یونٹ کا بل بھیجا ، جس شہری کا بل 3 ہزار 73 روپے آتا تھا اسے 5 ہزار روپے اضافی دینا پڑے ۔
ایک نہیں بلکہ ایسی ہزاروں شکایات سامنے آئی ہیں ، لیسکو کے ہزاروں صارفین کو 200 یونٹ سے اوپر والی کیٹیگری میں زبردستی شامل کیا گیا ہے ، ایس ڈی او اور ریونیو آفسر بل درست کرنے کی بجائے صارفین کو جمع کروانے کا کہہ رہے ہیں جبکہ افسران دفاتر میں کسی شہری سے ملنے کیلئے بھی تیار نہیں ہیں، ایف آئی اے نے معاملے کی انکوائری شروع کر دی ہے ۔ اس وقت جس طریقے سے لوگوں کو ڈرا دھمکا کر اور زور زبردستی ملک چلایا جارہا ہے یہ بتا رہا ہے کہ آنے والے چند ماہ میں کوئی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے -اگر آپ چاہتے ہیں کہ واپڈا ملازمین آپ سے فرضی یونٹ ڈال کر زیادہ بل وصول نہ کریں تو صرف یہ ایک کام کرلیں کہ جن تاریخوں میں واپڈا ریڈر آپ کی گلی میں آتا ہے اس سے ایک ہفتہ پہلے سے روز آنہ اپنے میٹر کی بل کی تصویر اپنے موبائل میں محفوظ کرلیں اور اگر آپ کی ریڈنگ غلط ہوئی تو وہ آپ کی موبائل میں کھینچی تصویر سے اس ڈیٹ کو میچ نہیں کرے گی جس روز کی بل پر میٹر ریڈنگ ڈیٹ اور ٹائم کے ساتھ پرنٹ ہوئی آپ کو ملے گی اور جب سینکڑوں لوگ یہ یہی تصویر جب آپ واپڈا کے افسران کے سامنے رکھیں گے تو انہیں ہر صورت آپ کے بل کی تصحیح کرنی پڑے گی اور یوں ہم عوام مل کر اس مسئلے کو باصانی حل کرلیں گے –
دوسرا یہ کہ مہینے بھر کے ہر اتوار بھی موبائل میں میٹر ریڈنگ لیں اس سے آپ کو معلوم ہوتا رہے گا کہ آپ کے ایک ماہ میں کتنے یونٹ خرچ ہورہے ہیں اور پھر آپ تھوڑی اور احتیاط کرکے اپنے بل کو 201 یا 301 یا 401 ہونے سے بچا سکیں گے اور آپ کو ہزاروں روپے کا چونا نہیں لگے گا –